ترکی کا خلیجی خطے میں ثالث کا کردارادا کرنے کی خواہش کا اظہار
16 جون 2017 (17:42)
0

ترکی نے خلیجی خطے میں سفارتی تنازعے کے حل کیلئے ثالث کا کردارادا کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

یہ بات ترک وزیرخارجہ Mevlut Cavusoglu نے قطر کے سرکاری دورے کے اختتام پرکویت میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ ترکی چاہتا ہے کہ تمام فریقوں کو قریب لاکر اس بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کیاجائے ۔
ترک وزیرخارجہ خلیجی بحران پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سے مذاکرات کیلئے آج مکہ روانہ ہوں گے ۔