امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اس تاثرکو مسترد کر دیا کہ پالیسی جائزہ صرف پاکستان کے لئے مخصوص ہے ۔

 امریکہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی امن وسلامتی بارے قریبی اشتراک عمل ہے: نارٹ
16 جون 2017 (16:07)
0

امریکہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی امن وسلامتی کے بارے میں قریبی اشتراک عمل ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ نے واشنگٹن میں کہا کہ دونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے سمیت متعدد شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس تاثرکو مسترد کر دیا کہ پالیسی جائزہ صرف پاکستان کے لئے مخصوص ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ جائزہ جنوبی ایشیاء کے لئے ہماری قومی حکمت عملی کے جاری تفصیلی جائزے کا حصہ ہے جس میں پاکستان ، افغانستان اور دوسرے علاقائی ممالک شامل ہیں۔