آزادکشمیر کے وزیر خزانہ نے کہاہے کہ سی پیک کے تحت میرپور کو خصوصی اقتصادی زون کا درجہ دیا گیا ہے۔

مانسہرہ ، مظفرآباد ، میرپور ، منگلہ ایکسپریس وے142 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائیگی: نجیب نقوی
16 جون 2017 (15:54)
0

آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقوی نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 23 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔
آج مظفرآباد میں بعد از بجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور بیروزگاری پر قابو پانے کے لئے مواصلات ، سیاحت اور پن بجلی کے شعبوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔
وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے میں ایک سو بیالیس ارب روپے کی لاگت سے مانسہرہ ، مظفرآباد ، میرپور منگلا ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی
انہوں نے کہا کہ لوئر ٹوپہ کوہالہ ایکسپریس وے وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے جس پر بیس ارب روپے لاگت آئے گی ۔ وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت میرپور کو خصوصی اقتصادی زون کا درجہ دیا گیا ہے۔