سرکاری ذرائع کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران چھت کے بغیر150 سکولوں کی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔

سندھ میں تعلیم کا معیاربہتر بنانے اور امتحانات میں نقل کے رحجان کی حوصلہ شکنی کیلئے خصوصی اقدامات
16 جون 2017 (15:38)
0

سندھ میں تعلیم کا معیاربہتر بنانے ، سکولوں میں بچوں کے داخلے میں اضافے اور امتحانات میں نقل کے رحجان کی حوصلہ شکنی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے الطاف پیرزادو کو بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران ایک سو پچاس چھت کے بغیر سکولوں کی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری سکولوں کا درجہ دینے کیلئے پچاس نئی عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پرائمری ، ایلیمنٹری ، سیکنڈری اور ہائر سکینڈری سکولوں کی تقریباً دو سو پچھترعمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کی گئی ہے۔