وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ خادم پنجاب سکول پروگرام کے تحت سکولوں میں چھتیس ہزاراضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔

پنجاب کے16 پسماندہ اضلاع میں 462000طالبات سکالرشپ حاصل کر رہی ہیں:شہباز
16 جون 2017 (15:15)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے بے مثال اقدامات کی وجہ سے تعلیم کے شعبے میں بہتری آئی ہے۔
آج لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے کے سولہ پسماندہ اضلاع میں چار لاکھ باسٹھ ہزار طالبات سکالرشپ حاصل کر رہی ہیں ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی بجٹ میں اس پروگرام کے لئے ساڑھے چھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب سکول پروگرام کے تحت سکولوں میں چھتیس ہزاراضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بیس ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔