کٹھ پتلی انتظامیہ نے دیگر حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، شبیر احمد شاہ اور مختار احمد وازا شامل ہیں کو بھی گھروں میں نظربند کر دیا ہے ۔

بھارتی پولیس نے سرینگر میں یاسین ملک کو گرفتار کرلیا
16 جون 2017 (14:41)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو گرفتار کرلیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے محمد یاسین ملک کو سرینگر کے علاقے آب گزر میں ان کے پارٹی دفتر سے حراست میں لیا گیا اور انہیں کوٹھی باغ تھانے میں بند کر دیا تاکہ وہ بھارت مخالف مظاہرے کی قیادت نہ کر سکیں۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں ، جن میں سید علی گیلانی ، شبیر احمد شاہ اور مختار احمد وازا شامل ہیں کو بھی گھروں میں نظربند کر دیا۔مشترکہ مزاحمتی قیادت نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے آج نماز جمعہ کے بعد پرامن مظاہروں کی اپیل کی ہے۔
ادھر قابض انتظامیہ نے پوری مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔