مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران اربوں ڈالر مالیت کی چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔

چین پاکستان کا قریبی اور آہنی دوست ہے: سرتاج عزیز
16 جون 2017 (12:45)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی اور آہنی دوست ہے ۔وہ آج اسلام آباد میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کے ہمراہ پاک چائنا سٹڈی سینٹر کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران اربوں ڈالر مالیت کی چین پاکستان اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بڑے منصوبے سے خطے کے درمیان روابط بہتر ہوں گے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ چین دنیا میں دوسری بڑی معیشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔
اپنے تاثرات میں چین کے سفیر نے کہا کہ سٹڈی سینٹر کے قیام سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کی پالیسیاں بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔