یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجاد کریم نے کہاہے کہ پاکستان میں بیرونی ہاتھوں میں کھیلنے والے شرپسندعناصردہشت گردوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں

file photo

پاکستانی عوام کوعالمی برادری کی خاطر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی: سجاد کریم
16 جون 2017 (08:10)
0

یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجاد کریم نے کہاہے کہ پاکستان میں بیرونی ہاتھوں میں کھیلنے والے شرپسندعناصردہشت گردوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں جو دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات یورپی پارلیمنٹ میں اپنی مختصرتقریر میںکہی جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے پختہ عزم کوسراہا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام طویل عرصے سے عالمی برادری کی خاطر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کررہے ہیں ۔
انسانی حقوق کی صورتحال او ر دہشت گردوں کیلئے سزائے موت بحال کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافے نے اس ضرورت کی اہمیت واضح کی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے بعض سخت اقدامات کئے جائیں۔