جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیرمحمودحیات اورچین کے اعلیٰ سیاسی مشیر کی بیجنگ میں ملاقات

چین کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت او رفوج کے کردار کی تعریف
16 جون 2017 (07:44)
0

جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیرمحمودحیات اورچین کے اعلیٰ سیاسی مشیرYu Zhengsheng نے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
چینی رہنما نے کہاکہ چین دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت او رفوج کی حمایت کی تعریف کرتاہے۔
انہوں نے دونوں فریقوں پرزوردیاکہ فوج کے فوج سے تعاون میں اضافہ کیاجائے تاکہ دونوں ملکوں کی سلامتی اور علاقائی امن اوراستحکام کاتحفظ کیاجاسکے۔
جنرل زبیرمحمودحیات نے کہاکہ پاکستان دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کاخواہش مندہے۔
انہوں نے پاکستان میں چین پاکستا ن اقتصادی راہداری پر کام کرنے والے چینی انجینئروں اور ٹیکنیشنز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کایقین دلایا۔