وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے ملک کوپائیدارترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے۔

پاکستان 2030 تک دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہوجائے گا:ڈار
16 جون 2017 (07:33)
0

وزیرخزانہ محمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ پاکستان دوہزارتیس تک دنیا کی بہترین معیشتوں کے گروپ بیس میں شامل ہوجائے گا۔
وہ پائیدارترقی کے منصوبوں کیلئے انٹرنیٹ کی سہولت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قومی مراکز کے قیام سے متعلق معاہدے پردستخطوں کی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے ملک کوپائیدارترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ بعض حلقوں کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے باوجودحکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی اور ملکی معیشت کومزیدمضبوط بنائے گی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیرمملکت انوشہ رحمان نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کے پاکستان کو جدید ترین ملک بنانے کے تصور کے مطابق ملک کے ہر گائوں کوانٹرنیٹ اور موبائل فون کے دائرے سے منسلک کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی کمپنیوں سے تمام ممکنہ تعاون کرے گی جو ملک میں ٹیکنالوجی مراکز قائم کریںگی۔وزیرمملکت نے کہاکہ ٹیکنالوجی پارک اور مراکز پشاور، کراچی اورلاہور میں قائم کئے جائیں گے اورشراکت داری کے اِن مشترکہ منصوبوں سے بڑے پیمانے پر کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔