file photo

آج نمازِ جمعہ کے بعد پرُ امن احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
16 جون 2017 (07:20)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم وستم کیخلاف آج نمازجمعہ کے بعد پُرامن احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ان مظاہروں کی اپیل سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک پرمشتمل مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔
احتجاج کامقصد حریت رہنمائوں کے گھروں پربھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے کے چھاپوں کیخلاف آوازبلند کرنا ہے۔قیادت نے ایک بیان میں کہاکہ این آئی اے کشمیرکی حقیقی قیادت کو حراساں کرنے کیلئے استعمال کی جارہی ہے ۔انہوں نے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔