وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ شریف خاندان پانامہ پیپرز کے مقدمے میں بے گناہ ثابت ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ نون نے عدلیہ کی بحالی کیلئے قربانیاں دی ہیں:خواجہ آصف
16 جون 2017 (06:52)
0

وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر ایک مثال قائم کی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ نون نے عدلیہ کی بحالی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بعض عناصر چوردروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہاں ہیں۔
اُدھرایک نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ شریف خاندان پانامہ پیپرز کے مقدمے میں بے گناہ ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم نے ملک کو تیزرفتارترقی کی شاہراہ پرگامزن کردیاہے۔