اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت نے کہاکہ وزیراعظم کے اس اقدام سے جمہوریت اور ریاستی اداروں کو استحکام ملے گا۔

وزیراعظم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر نئی تاریخ رقم کی ہے: مریم اورنگزیب
16 جون 2017 (06:46)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم نے جس طرح مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر قانون اور آئین کی حکمرانی پر عملدرآمد کیا ہے، تمام رہنمائوں کو اس کی پیروی کرنی چاہیے۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے اس اقدام سے جمہوریت اور ریاستی اداروں کو استحکام ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر نئی تاریخ رقم کی ہے۔
وزیرمملکت نے کہاکہ ملک کے ہرشہری کی طرح شریف خاندان کو اپنے خلاف لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کیخلاف دفاع کامکمل حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جن کی تین نسلوں کااحتساب کیاجارہاہے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ ملک میں افراتفری اور انتشار کی صورتحال پیدا کرناچاہتے ہیں۔