مشیرخارجہ نے کہاکہ چین کے وزیرخارجہ اس سلسلے میں اس مہینے افغانستان اورپاکستان کا دورہ کریں گے۔

file photo

چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی پر آمادگی ظاہر کی ہے:سرتاج
16 جون 2017 (06:29)
0

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ چین خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستا ن اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات کاخواہشمند ہے۔
وائس آف امریکہ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے ثالثی پرآمادگی ظاہر کی ہے۔
مشیرخارجہ نے کہاکہ چین کے وزیرخارجہ اس سلسلے میں اس مہینے افغانستان اورپاکستان کا دورہ کریں گے۔
مشیرخارجہ نے امیدظاہر کی کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اورافغان صدر اشرف غنی کے درمیان آستانہ میں حالیہ ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔