نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو اپنے اختلافات اور جنگ کی باتوں کو بھلا کر امن واستحکام کی طرف جانا چاہیے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون
16 جون 2015 (20:32)
0

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کچھ دیر پہلے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو رمضان کے مبارک مہینے کی آمد پر مبارکباد دی اورکہاکہ اس موقع پر بھارتی حکومت خیرسگالی کے طورپر پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کررہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو اپنے اختلافات اور جنگ کی باتوں کو بھلا کر امن واستحکام کی طرف جانا چاہیے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام اپنے رہنمائوں کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کریں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کا ہمسایہ ہونے کے ناطے مل جل کر امن سے رہنا چاہیے اوراپنے باہمی اختلافات کو اس راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیے۔