سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تواس کا بھرپور جواب دیاجائے گا:پاکستان
16 جون 2015 (20:46)
0

پاکستان نے پھر کہا ہے کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کوکوئی خطرہ ہوا تواس کا بھرپور جواب دیاجائے گا۔

یمن کی صورتحال کے بارے میں جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی اورامورخارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج کے مقاصد کی حمایت کرتا ہے۔


انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مشرق وسطی کے امن واستحکام کو درپیش خطرات پر تشویش ہے۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے جی سی سی سے قریبی تعاون کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔