وزیراطلاعات نے معاشرے میں امن او ر ہم آہنگی کی فضا ء پیدا کرنے کیلئے دوسروں کے خیالات اور رائے کو برداشت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

پرویزرشید کا لوگوں پر نفرت پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے پر زور
16 جون 2015 (18:31)
0

وزیراطلاعات پرویزرشید نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ معاشرے میں نفرت پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں۔

منگل کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت آمیز مواد اور توہین آمیز تقاریر کی رو ک تھام کیلئے عالمی قوانین کی بنیاد پر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراطلاعات نے معاشرے میں امن او ر ہم آہنگی کی فضا ء پیدا کرنے کیلئے دوسروں کے خیالات اور رائے کو برداشت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔