وزیرداخلہ نے کہاکہ صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔

حکومت امن کے قیام کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے:نثار
16 جون 2015 (18:12)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے تمام حصوں میں امن کے قیام کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔ اسلام آباد میں منگل کو میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ سیاسی جماعتیں آرمی ایکٹ آرڈنینس کے معاملے پر سیاست چمکا رہی ہیں جو کہ دہشت گردی کوختم کرنے کیلئے قومی لائحہ عمل کاحصہ ہے اور یہ درست طرز عمل نہیں ہے۔


انہوں نے کہاکہ ایک اہم معاملے پر سیاست چمکانا نہ فوج کی خدمت ہے نہ قوم کی ، انہوں نے کہاکہ کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب شہر میں انھیں اعتماد اور تحفظ کی علامت سمجھا جاتا ہے۔


وزیرداخلہ نے ایک سوال پر کہاکہ صوبائی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہتھیار اٹھائیںگے ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی مگر حکومت قیام امن کیلئے تمام عناصر سے مذاکرات کو ترجیح دے گی۔