طیارے نےسبک رفتاری سےعمودی پرواز،کم رفتار کی پرواز اور الٹی پرواز سمیت غیر معمولی اڑان کا مظاہرہ کیا۔

جےایف 17تھنڈرطیارے کا 51ویں پیرس انٹرنیشنل ایئرشومیں شاندار فضائی کرتب کامظاہرہ
16 جون 2015 (11:49)
0

پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے 51 ویں پیرس انٹرنیشنل ایئر شو کی افتتاحی تقریب میں شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا ہے۔طیارے نے سبک رفتاری سے عمودی پرواز ، کم رفتار کی پرواز اور الٹی پرواز سمیت غیر معمولی اڑان کا مظاہرہ کیا۔


اس فضائی مظاہرے نے شو کے شرکاء سے بھرپور داد وصول کی۔بڑے خریداروں سمیت شائقین کی بڑی تعداد جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔