پیرس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ائر وائس مارشل ارشد ملک نے کہا کہ یہ طیارے دو ہزار سترہ تک حوالے کردئیے جائیں گے۔

پاکستان نے12 ملکوں کےساتھ جےایف 17 تھنڈرلڑاکاطیاروں کےپہلےمعاہدے کوحتمی شکل دیدی
16 جون 2015 (11:33)
0

پاکستان نے بارہ ملکوں کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔یہ معاہدہ پیرس میں چھ روزہ ائر شو کے دوران طے پایا۔پیرس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ائر وائس مارشل ارشد ملک نے کہا کہ یہ طیارے دو ہزار سترہ تک حوالے کردئیے جائیں گے۔

انہوں نےاسےملک کے دفاعی آلات کی برآمدکو فروغ دینے کے حوالے سے دیرینہ خواہش قرار دیا۔جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے ہلکے وزن کے کثیرالمقاصد طیارے ہیں جو آواز سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑ سکتا ہے۔