مقبوضہ کشمیر:حریت کارکنوں کے قتل کیخلاف مکمل ہڑتال
16 جون 2015 (19:14)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح ایجنٹوں کے ہاتھوں سوپور قصبے میں حریت کارکنوں کے قتل کے حالیہ پے درپے واقعات کے خلاف بدھ کو مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

ہڑتال کی اپیل بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق ،جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور سینئر حریت رہنماء شبیر احمدشاہ اوردیگر حریت رہنمائوں نے مشترکہ طورپر کی ہے ۔
جنیوا میں کشمیری رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 29ویں اجلاس کے دوران عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے عالمی ادارے پر زوردیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپناخصوصی نمائندہ مقررکرے۔