تمام بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں نئے اندراج کا عمل تین ماہ میں مکمل کریں گی۔

بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کو متعلقہ قوانین کے دائرے میں لانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ
16 جون 2015 (18:26)
0

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت منگل کو اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کو متعلقہ قوانین کے دائرے میں لانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ملک میں کام کرنے والی تمام بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں متعلقہ حکام کی اجازت سے مخصوص علاقوں میں چھ ماہ کے عرصے کیلئے کام جاری رکھیں گی۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ تمام بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں نئے اندراج کا عمل تین ماہ میں مکمل کریں گی۔