زخمی افغان فوجی باجوڑ کے علاقے خار کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

پاک فوج کی افغان فوجی کی بازیابی کیلئے افغان علاقے میں کارروائی
16 جون 2015 (20:09)
0

پاک فوج نے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوجانے والے افغان فوجی کی بازیابی اوراسے علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی کیلئے افغانستان کے علاقے میں ایک کارروائی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی فوج نے یہ کارروائی افغان حکومت کی درخواست پر کی۔ زخمی افغان فوجی باجوڑ کے علاقے خار کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔