چیف جسٹس ناصرالملک کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
16 جون 2015 (19:19)
0

دوہزارتیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ہوا، چیف جسٹس ناصرالملک نے اجلاس کی صدارت کی۔

الیکشن کمیشن نے بارہ میں سے گیارہ حلقوں کے فارم پندرہ کاریکارڈ کمیشن کے سامنے پیش کیا۔  الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ این اے 130 کا ریکارڈ لانے کیلئے ایک ٹیم لاہورگئی ہے۔
کمیشن کااجلاس اب بدھ کو دوپہر ایک بجے ہوگا۔