پاکستان اورچین کا تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال
16 جون 2015 (19:04)
0

پاکستان اورچین نے اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاہے۔ اس معاملے پر بات چیت منگل کو اسلام آباد میں چین کے سفارتی وفد کی خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات میں کی گئی ۔

طارق فاطمی نے چین پاکستان دوستی کو بین الریاستی تعلقات میں ایک مثال قرار دیا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوام اورحکومت سمیت تمام سطح پر خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں سات رکنی وفد پاکستان کے چھ روزہ دورے پر ہے۔