وزیر نے کہاکہ جن حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی ان میں سے زیادہ تر میں فارم پندرہ نہیں ملے ہیں۔

عمران خان ابھی تک دھاندلی کے الزامات کے ثبوت فراہم نہیں کرسکے:انوشہ
16 جون 2015 (18:44)
0

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت انوشہ رحمان نے عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو گمر اہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

منگل کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ابھی تک دھاندلی کے الزامات کے ثبوت فراہم نہیں کرسکے اور وہ تحقیقات کو موخر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔


انوشہ رحمان نے کہاکہ جن حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی ان میں سے زیادہ تر میں فارم پندرہ نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عائد کئے گئے تمام الزامات اسی جماعت کے خلاف جارہے ہیں۔