چین کے سفیر نے کہاہے کہ منصوبے کا اہم مقصد3 ہزار کلومیٹر طویل اقتصادی راہداری تعمیر کرنا ہے۔

اقتصادی راہداری سےسرمایہ کاروں کیلئےنئےکاروباری مواقع پیداہونگے:سن ویڈونگ
16 جون 2015 (10:44)
0

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے کئی اقتصادی شعبوں میں نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔چینی سفیر سن ویڈونگ نے چین کی خبر ایجنسی ژنہوا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اس سال اپریل میں صدرشی چن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے گئے منصوبوں میں یہ منصوبہ مرکزی اہمیت کا حامل تھا۔


انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں توانائی کے علاوہ زراعت، مالیاتی شعبے اور صنعتی پارکوں کے قیام سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تعاون شامل ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم مقصد پاکستان کی گوادر بندرگاہ اور شمال مغرب میں Xin Jiang کے درمیان تین ہزار کلومیٹر طویل اقتصادی راہداری تعمیر کرنا ہے۔منصوبے کے تحت پاکستان میں سڑکوں ، ریلوے لائنوں اور پائپ لائنوں کی تعمیر کیلئے تقریباً 15 برس لگیں گے۔