بین الصوبائی رابطے کے وزیر نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات جائز ہیں۔

خیبرپختونخواحکومت بلدیاتی انتخابات میں امن وامان برقراررکھنےمیں ناکام رہی
16 جون 2015 (12:30)
0

خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی۔یہ بات بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین پیر زاد ہ نے آج سینیٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے پیش کئے گئے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہی۔


انہوں نےکہا کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی کےحوالےسےتمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات جائز ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اطلاعات کے مطابق کے پولنگ کے روز سکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے اور پولیس اہلکار صورتحال پر قابوپانے کے قابل نہیں تھے۔


بعد میں ایوان میں مالیاتی بل دوہزارپندرہ ،سولہ پر بحث کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔