اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی سوڈان میں آٹھ لاکھ افراد خطرناک حد تک بھوک کا شکار ہیں ۔

جنوبی سوڈان میں ڈھائی لاکھ بچے فاقہ کشی کا شکار:اقوام متحدہ
16 جون 2015 (20:12)
0

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افریقہ کے غربت زدہ افریقی ملک جنوبی سوڈان میں کشیدگی کے باعث ڈھائی لاکھ بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

جنوبی سوڈان میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار TOBY LANZER نے کہا ہے کہ تین میں سے ایک بچہ خوراک کی کمی کا شکار ہے اور ڈھائی لاکھ بچے قحط سالی سے دوچار ہیں۔


انہوں نے امدادی اداروں اور ملکوں سے ایک ارب تریسٹھ کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک میں تشدد اور مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی سوڈان کی ایک کروڑ بیس لاکھ آبادی میں سے دو تہائی کو امدادی ضرورت ہے کیونکہ آٹھ لاکھ افراد خطرناک حد تک بھوک کا شکار ہیں۔