دمشق کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندے نے جو وہاں کے دورے پر ہیں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بمباری شہریوں پربلااشتعال حملہ ہے۔

شام:باغیوں کی بمباری سے30 سے زائد افراد ہلاک
16 جون 2015 (19:40)
0

شام کے شہر حلب پر باغیوں کی بمباری سے تیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دمشق کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندے STAFFAN DE MISTURAAN نے جو وہاں کے دورے پر ہیں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بمباری شہریوں پربلااشتعال حملہ ہے۔


انہوں نے شام کی حکومت سے اپیل کی کہ وہ تقسیم شدہ شہر کے آبادی والے علاقوں پر بیرل بم گرا کر جوابی کارروائی نہ کرے۔ اقوام متحدہ کے نمائندے STAFFAN DE MISTURAAN نے دمشق میں شام کے صدر بشارالاسد سے ملاقات کی۔  صدر بشارالاسد نے DE MISTURA سے کہاکہ دنیا کو دہشت گردی کے خطرے کا ادراک کرتے ہوئے غیرملکی ریاستوں کوعسکریت پسندوں کو مسلح کرنے سے روکنا چاہیے۔