جج نے مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کے پانچ دوسرے قیدیوں کی سزائے موت بھی برقراررکھی ہے۔

معزول صدر محمد مرسی کو دی گئی سزائے موت برقرار
16 جون 2015 (18:37)
0

مصر کی ایک عدالت نے 2011ٰ میں فسادات کے دوران جیل توڑنے پر معزول صدر محمد مرسی کو دی گئی سزائے موت برقراررکھی ہے۔

جج شعبان الشامی نے مصر کے شرعی حکام سے مشاورت کے بعد فیصلے کو برقراررکھا جو سزائے موت کیلئے مصر کے قانون کا تقاضا ہے۔ جج نے مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کے پانچ دوسرے قیدیوں کی سزائے موت بھی برقراررکھی ہے۔


فوج نے آزادانہ طورپر منتخب ہونے والے مصر کے پہلے صدر مرسی کو بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد جولائی 2013ٰ ء میں معزول کرکے گرفتار کرلیاتھا۔