یہ بات انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتائی۔

پاکستان سپرلیگ اگلے سال اپریل میں ہوگی:شہریار خان
16 جون 2015 (19:23)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ اگلے سال اپریل میں متحدہ عرب امارات میں ہوگی جس میں کئی بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لیںگے۔

وہ منگل کو لاہور میں صحافیوں سے باتیں کررہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کو درپیش بڑا مسئلہ فٹنس کا ہے۔ شہریارخان نے کہاکہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر بین الاقوامی کھلاڑی اور مبصر پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔