پلوامہ، شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افر اد کی شرکت
16 جولائی 2017 (22:56)
0

مقبوضہ کشمیر میںضلع پلوامہ کے علاقوںترال اور پاہو میں آج ہزاروں لوگوں نے دو شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
بھارتی فوجیوں نے مختار احمد لون اور پرویز احمد میر نامی نوجوانوں کو ہفتے کے روز ترال کے علاقے ستورہ میں ایک پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کیا تھا،ان کو آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعروں کی گونج میں انکے آبائی علاقوں آمر آباد اور پاہومیں سپردخاک کیا گیا۔
ادھر اثنا نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں آج مکمل ہڑتال کی گئی۔ ضلع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی ۔
اھر آج ضلع کپواڑہ میں مسلسل تیسرے روز بھارتی فوجیوں نے تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے آج سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں تنازعہ کشمیر سلگتا ہوا مسئلہ بنتا جا رہا ہے ۔
انہوں نے خبردار کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مزید تاخیرعلاقائی امن کیلئے انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔