فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کو گزشتہ رات شدید فائرنگ کے تبادلے اور فوجیوں کی طرف سے بروقت جوابی کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔

ژوب،سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4دہشت گرد ہلاک
16 جولائی 2017 (22:24)
0

ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان میں ژوب کے علاقے OAMAR DIN KEREZ میں سکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کو گزشتہ رات شدید فائرنگ کے تبادلے اور فوجیوں کی طرف سے بروقت جوابی کارروائی کے دوران ہلاک کیا گیا۔
ایف سی کے فوجیوں نے دہشت گردوں کی طرف سے راکٹوں اور مشین گنوں سے اچانک فائرنگ اور علاقے میں شعیب نکا پوسٹ پر حملے کو پسپا کردیا ۔