غیرسرکاری نتائج کے مطابق عثمان بادینی نے 44ہزار 610ووٹ حاصل کئے۔

این اے 260ضمنی انتخابات، جے یو آئی (ف) کے محمد عثمان بادینی کامیاب
16 جولائی 2017 (22:14)
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے محمد عثمان بادینی بی این پی مینگل کے میر بہادر خان مینگل کو شکست دے کر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260 کوئٹہ چاغی کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
آج جاری کئے گئے غیرسرکاری نتائج کے مطابق عثمان بادینی نے 44ہزار 610ووٹ حاصل کئے جبکہ دوسرے نمبر پرآنے والے بلوچستان مینگل پارٹی کے امیدوار نے 37ہزار 481ووٹ حاصل کئے ۔
پولنگ کا مجموعی عمل پرامن رہا ۔