عوام شاندار کار کردگی کے باعث آئندہ عام انتخابات میں(ن) لیگ کو ووٹ دیں گے،امیر مقام
16 جولائی 2017 (21:12)
0

مشیر نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
اتوار کی شام پشاور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد ہورہا ہے ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوگ شاندار کارکردگی کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ نون کو ووٹ دیں گے۔
امیر مقام نے تحریک انصاف کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں ایک بھی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے میں ناکام رہی۔
اس سے پہلے امیر مقام نے پشاور کے علاقے بازید خیل میں قدرتی گیس کی فراہمی کی سکیم کا افتتاح کیا۔