پاکستان کیخلاف سازشوں میں بعض غیر ملکی عناصر ملوث ہیں،رہنما(ن ) لیگ
16 جولائی 2017 (21:04)
0

مسلم لیگ نون کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں بعض غیر ملکی عناصر ملوث ہیں۔

یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنما محمد صفدر نے کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کے ہمراہ اتوار کی شام اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔
محمد صفدر نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ملک میں امن کی بحالی اور دہشتگردوں کے خاتمے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک کے خلاف تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
محمد صفدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف ملک کی ترقی کی علامت ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ نون ملک کے عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔