وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران حکومت نے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ۔

وزیر اعظم نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،رانا تنویر
16 جولائی 2017 (20:50)
0

پاکستان مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی بصیرت افروز قیادت میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے ۔
یہ بات دفاعی پیداوار ، سائنس اورٹیکنالوجی کے وزیررانا تنویر حسین نے اتوار کے روز ضلع شیخوپورہ کے علاقے شرق پور شریف میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران حکومت نے اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں اورکوئی بھی ان کی شفافیت پرانگلی نہیں اٹھا سکتا۔
دفاعی پیداوار کے وزیر نے کہاکہ ملک میں بجلی کی پیداواری منصوبوں میں ایک سوستر ارب روپے کی بچت کی گئی ہے اورایک ایک پائی عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کی جارہی ہے ۔
رانا تنویر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری موٹر ویز اور بندرگاہوں کی تعمیر سمیت ترقیاتی کام عملی طورپر نظر آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان بنی گالہ میں تین سوکنال اراضی کے کھاتوں کی تفصیل دینے سے گریزاں ہیں اوراس سلسلے میں خود کو بچانے کیلئے اپنی سابقہ اہلیہ کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔