گورنر سندھ سے پاک فشرمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات۔

ملک مچھلی کی برآمد سے خطیر زرمبادلہ حاصل کرتا ہے،محمد زبیر
16 جولائی 2017 (20:36)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک مچھلی کی برآمد سے خطیر زرمبادلہ حاصل کرتا ہے اور حکومت ماہی گیروں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات اتوار کے روز کراچی میں پاک فشرمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے پانچ رکنی وفد سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ماہی گیروں کی سہولت کی غرض سے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور جدید سازو سامان کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔