وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ تنظیم نے کشمیر بارے پاکستان کے موقف کی بھی حمایت کی ہے۔

او آئی سی نے کشمیریوں کی مکمل سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کیا ہے،راجہ فاروق
16 جولائی 2017 (20:33)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جائز اور منصفانہ جدوجہد کی مکمل سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے اس سلسلے میں ایک قرارداد منظور کی ہے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ تنظیم نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی بھی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی رابطہ گروپ نے حالیہ اپنے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی غور کیا اور مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔