وفاقی وزیرنے کہا کہ نواز شریف ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

پانامہ پیپرز میں وزیر اعظم پر لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوں گے،برجیس
16 جولائی 2017 (19:36)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم نواز شریف پر لگائے گئے الزامات غلط ثابت ہوں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام پارٹی رہنما اور کارکن وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہیں اور مسلم لیگ نون کی قیادت کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔