وزیر اعظم محمد نوازشریف کی کنٹرول لائن پر وادی نیلم میں پاک فوج کی جیپ پر فائرنگ کی شدید مذمت

بھارتی فوج کی دریائے نیلم کیساتھ کنٹرول لائن پر پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ
16 جولائی 2017 (19:18)
0

بھارتی فوج نے آج آزاد کشمیر کے علاقے اٹھمقام میں دریائے نیلم کے ساتھ کنٹرول لائن پر ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گاڑی دریا میں جاگری اور چار فوجی ڈوب گئے۔
ایک شہید فوجی کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ باقی تین کی تلاش جاری ہے۔
پاک فوج کے جوانوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا موثر جواب دیا۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر وادی نیلم میں پاک فوج کی ایک جیپ پرفائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے جس کے نتیجے میں چار فوجی ڈوب کر شہید ہوگئے ۔
وزیراعظم نے شہید اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں سے دکھ اور افسوس ظاہرکیا ہے ۔
وزیراعظم نے حملہ کے جواب میں پاک فوج کے منہ توڑ جواب کی تعریف کی ہے ۔