File Photo

نیٹوکا ترک عوام کیلئے اپنی حمایت کا اعادہ
16 جولائی 2017 (15:21)
0

نیٹونے ترک عوام کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے کہ جبکہ ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریبات جاری ہیں۔

نیٹو کے سربراہ Jens Stoltenberg نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے کسی بھی اتحادی ملک میں جمہوریت کو ناکام بنانے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے اپنی منتخب حکومت اورجمہوری اداروں کے دفاع کرنے پر ترک عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔