File Photo

پاکستان مسلم لیگ(ن) نے قومی مفادات کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے:تنویر
16 جولائی 2017 (15:16)
0

دفاعی پیداوار اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی مفادات کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔

وہ اتوار کے روز شیخوپورہ کے علاقے Bangla Sukhanwali میں رابطہ نہر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتقام کی سیاست پر یقین نہیںرکھتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مخلص قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے مالیت کے بڑے ترقیاتی منصوبے شرع کئے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی زیر قیادت اگلے سال عام انتخابات میں حصہ لے گی۔