File Photo

اسلام آباد انتظامیہ نے راول جھیل کا پانی انسانی استعمال کیلئے موزوں قرار دے دیا
16 جولائی 2017 (15:13)
0

اسلام آباد کی انتظامیہ نے راول جھیل کا پانی انسانی استعمال کے لئے موزوں قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ٹنوں مچھلیاں مردہ پائے جانے کے بعدراول جھیل کے پانی کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔

راول لیک کا آبی ذخیرہ راولپنڈی شہر کے لئے پانی کے بنیادی ذریعے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔