File Photo

حکومت ملک کو لوڈشیڈنگ سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے:درانی
16 جولائی 2017 (15:07)
0

ہائوسنگ و تعمیرات کے وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو لوڈشیڈنگ سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اتوار کے روز بنوں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بنوں میں مزید فیڈرز قائم کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دو میل سے رنگین آباد تک روڈ کا تعمیری کام جلد شروع کیا جائے گا۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے شجرکاری مہم میں اربوں روپے کی خردبرد کی۔