File Photo

پنجاب میں 7ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 16ارب43 کروڑ روپے کی منظوری
16 جولائی 2017 (14:50)
0

پنجاب کے منصوبہ بندی اورترقی کے ادارے نے صوبے کے مختلف علاقوں میں سات ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے 16ارب43 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری لاہور میں منصوبہ بندی اور ترقی کے ادارے کی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی۔ یہ فنڈلاہور میں سپورٹس کمپلیکس گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر اشاروں کے بغیر انٹر چینج، لاہورسےBaddho Mallhi اور نارنگ کے راستے نارووال روڈاور ضلع منڈی بہائوالدین میں دریائے جہلم پر پل کی تعمیر پر خرچ کیاجائے گا۔