File Photo

ملک کو ماہی پروری کی صنعت سے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ حاصل ہورہا ہے:زبیر
16 جولائی 2017 (14:41)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک کو ماہی پروری کی صنعت سے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاک فشرمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے اتوار کے روز کراچی میں ان سے ملاقات کی۔

گورنر نے کہا کہ حکومت ماہی گیروں کو تعلیم، صحت اورزندگی کی دوسری بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔