سپریم کورٹ پیر سے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی سماعت پھر شروع کرے گی
16 جولائی 2017 (14:37)
0

سپریم کورٹ کل سے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی سماعت پھر شروع کرے گی۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ تین رکنی عملدرآمد بنچ مقدمے کی سماعت کرے گا۔

اس سے پہلے مقدمے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ پیر کو بنچ کے روبرو اپنی رپورٹ پیش کی۔