منصوبے کے تحت صوبے میں نئے سکول تعمیر کئے جائیں گے اور موجودہ سکولوں کو جدید بنایا جائے گا۔

File Photo

بلوچستان، شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئے5سالہ منصوبے کی منظوری
16 جولائی 2017 (14:34)
0

بلوچستان کی حکومت صوبے میں تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے نمائندے کوبتایا کہ محکمہ تعلیم نے پانچ سالہ تعلیمی منصوبے کی منظوری دی ہے۔

منصوبے کے تحت صوبے میں نئے سکول تعمیر کئے جائیں گے اور موجودہ سکولوں کو جدید بنایا جائے گا۔ چودہ ہزار طلباء کو قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کے لئے وظائف دئیے جائیں گے۔
اسی طرح صوبے میں سکولوں کے نظام کی نگرانی کا عمل بہتر بنانے کیلئے ضلعی تعلیمی آفیسر کے نگران عملے کو 400 موٹرسائیکلیں اور 50 سے زائد گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔